کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فورسز نے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا، بلوچستان میں امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کا صفایا اور بحالی امن ریاست کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ادارے عزمِ استحکام کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

