اوتھل (این این آئی) سٹی پریس کلب اوتھل کے چیئرمین شفیق چنہ، صدر عبدالغنی سومرو اور دیگر عہدیداروں و ممبران جاویدلاسی، محمد حنیف چنہ، حفیظ غالب دودا اور صابر حسین مگسی نے اپنے تعزیتی بیان میں ضلع لسبیلہ کے سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ و جیو گروپ کے بیلہ سے نمائندے انجینیئر نصراللہ بلوچ کے چھوٹے بھائی مہراللہ بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ پروردگار مرحوم کو اپنے جواہر رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

