کوئٹہ(این این آئی) صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے زیرِ اہتمام ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) اور ریٹرننگ آفیسران (ROs) کے لیے ایک تربیتی سیشن آج صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، جناب علی اصغر سیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد، منصفانہ اور شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے تمام آفیسران پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل کی شفافیت، غیرجانبداری اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تربیت کا مقصد افسران کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا اور انہیں انتخابی امور، پولنگ اسٹیشنز کے انتظام، ضابطہ? اخلاق پر عملدرآمد، اور انتخابی دن کے دوران مؤثر رابطہ کاری سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ صوبائی الیکشن کمشنر، جناب علی اصغر سیال نے تمام آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور مکمل غیرجانبداری کے ساتھ انجام دیں، تاکہ بلوچستان میں شفاف اور پْرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، مہر اللہ بادینی نے اپنے زیرِ انتظام تمام ریٹرننگ آفیسران سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

