تنظیمی فیصلوں کی پابندی مشاورت کے عمل میں سنجیدگی،ہر سطح پر باہمی احترام جمعیت کے نظام کی بنیادیں ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرحمن رفیق حاجی صالح محمد یونٹ امیر مولوی محمد طلحہ نے دیوبند یونٹ رند گڑھ مشرقی بائی پاس کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتی کاز کی مضبوطی اور دینی و سماجی جدوجہد کے فروغ کے لیے کارکنان میں احساسِ ذمہ داری، نظم و ضبط اور اخلاصِ عمل کی فضا پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جمعیت ایک دینی تحریک ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں ملتِ اسلامیہ کی رہنمائی اور عوامی خدمت کا کردار ادا کر رہی ہے اس مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے اخلاق، کردار، گفتگو اور رویوں سے جماعت کا وقار بلند کریں۔ تنظیمی فیصلوں کی پابندی، مشاورت کے عمل میں سنجیدگی اور ہر سطح پر باہمی احترام جمعیت کے نظام کی بنیادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پراگندہ ماحول فتنہ انگیز پروپیگنڈے اور فکری انتشار کے دور میں جمعیت کے کارکنان پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مساجد، مدارس، محلوں اور عوامی محافل میں اتحاد، بھائی چارہ، دینی آگاہی اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کی فکری راہ نمائی، خدمت اور عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش رہنا جماعتی مشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کارکن اپنی ذمہ داری کو محض کاروائی نہیں بلکہ عبادت سمجھے اپنے نظریے، قیادت اور تنظیم پر اعتماد برقرار رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں