ڈیرہ بگٹی (این این آئی)ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار محمد حسین مریٹہ شہید جبکہ جمیل شیخ شدید زخمی ہو گیاواقعے کے بعد لیویز فورس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے محرکات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

