دالبندین (این این آئی)ایف سی کمانڈنٹ دالبندین رائفل بریگیڈیئر سعد محمود کی سربراہی میں علاقائی صورتحال کی مناسبت سے قبائلی عمائدین کے درمیان جرگہ منعقد ہوا،جس میں کمانڈنٹ دالبندین رائفلز نے ضلع چاغی کی قبائلی عمائدین، تمام اسٹیک ہولڈرز اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا گزشتہ دنوں ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ حالات کشیدگی پر جس طرح عوام نے ملکر پاک فوج کا ساتھ دیا اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہر محاظ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوے اور علاقے میں یکجہتی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جو پاکستانی عوام اور ضلع چاغی کے عوام کا روایتی کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ علاقے میں سرحدوں سے دراندازی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی،جس میں ایف سی کمانڈنٹ نے بتایا کے دہشت گردی اور تجارت اکھٹے نہیں چل سکتی اسی تناظر میں ضلع چاغی کے عوام کو اس امر کا احساس ہونا چاہیے کہ پاک افغان بارڈر حالات مکمل پر امن ہونے میں کچھ مزید وقت لگے گا جب تک تمام معاملات حل نہیں ہوتے اسی تناظر میں تمام زمباد ڈرائیور حضرات پاک افغان بارڈر پر سرحدی دراندازی اور غیر قانونی ترسیل کا حصہ نہ بنیں اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے سے اجتناب کریں – اس پر سخت قانونی کاروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی دراندازی اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کو نشانا بنایا جا? گا جس میں قیمتی جان کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے،جس پر علاقے قبائلی عمائدین نے ضلع کے عوام کی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو روزگار کے لیے ان سرحدوں کے علاوہ کوئی ذریعہ معاش نہیں پاک ایران بارڈر راجئے گزر گاہ بند ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،جس پر کمانڈنٹ ایف سی دالبندین رائفل بریگیڈیئر سعد محمود نے کہا کہ اس بات کا ریاست کو مکمل احساس ہے لیکن دراندازی اور غیر قانونی ترسیل کی کوئی گنجائش نہیں اور سرحدوں پر کسی قسم کی غیر قانونی موومنٹ کو برداشت نہیں کیا جائے۔ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئے ایرانی حکام کیساتھ بات چیت ہو رہی ہے- جس پر قبائلی عمائدین نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز کی ذاتی دلچسپی سے جلد راجئے گزر گاہ،کھولنیکی،کاوشوں کا خیر مخدم کیا اور اس امر کی امید کی کہ انشا اللہ جلد ایرانی حکام سے میٹنگ اور بات طے پا جانے پر راجئے گزر گاہ کو کھول دیا جائے گا۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ ضلع چاغی کی عوام نے ہمیشہ پاک فوج کا ساتھ دیا جو اپنا فرض سمجھتے ہیں آگے بھی اسی طرح ساتھ نبھائینگے قبائلی عمائدین نے ایف سی کمانڈنٹ دالبندین رائفل بریگیڈیئر سعد محمود اور بالخصوص آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز سمیت تمام ذمیداران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ضلع چاغ کے عوام سے مسلسل جڑے ہیں اور عوام کے مسائل کے مکمل سدباب کرنے میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

