کوئٹہ(این این آئی)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے مختلف سب ڈویژنز میں پرائس کنٹرول، منی پیٹرول پمپس اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سریاب، کچلاک، سٹی اور صدر میں مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائیں۔پرائس کنٹرول کے حوالے سے 48 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، قواعد کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے دوران 4 غیر قانونی منی پیٹرول پمپ سیل کر دیے گئے، 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ آلات ضبط کیے گئے۔اسی طرح ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم کے دوران 25 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ تقریباً 71 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گرافروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کو سلسلہ جاری ہے اس کے علاؤہ شہر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس حادثات کا باعث بن سکتے ہیں لہذا ان کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا گیا ہے۔جبکہ شہر میں ممنوعہ پلاسٹک فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

