کوئٹہ(این این آئی) سیاسی وسماجی رہنماوں محمد کریم قریشی، مولوی رحمت اللہ،عبدالناصر قریشی، عبدالرازق قریشی،عبدالروف قریشی، حسن امین قریشی، محمد ا کرم قریشی،مطیع اللہ قریشی، امین الحق قریشی،شمس الہدی قریشی نے کچے کے ڈاکووں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے ژوب کے رہائشی رحیم اللہ قریشی کی بحفاظت بازیابی پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اورانتظامیہ کا شکریہ اد اکیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کچے ڈاکووں نے گھوٹکی کے علاقے سے رحیم اللہ قریشی کو اغواء کرلیا تھا جن کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا لیکن رحیم اللہ قریشی کا خاندان غریب ہونے کی وجہ سے تاوان کی رقم ادا نہیں کرسکتا تھا جس کے بعد ژوب کے سیاسی وسماجی رہنما محمد کریم قریشی کی قیادت میں وفد نے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کرکے رحیم اللہ قریشی کی بحفاظت بازیابی کیلئے کردارادا کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد گورنر بلوچستان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے انتظامیہ کو مغوی کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گورنر کی ہدایات کے بعد انتظامیہ کے کچے کے ڈاکووں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رحیم اللہ قریشی سمیت دیگر افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا جس پر ہم گورنربلوچستان،انتظامیہ کا شکریہ اد اکرتے ہیں کہ انہوں نے رحیم اللہ قریشی کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

