بھاگ،تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی پولیس کانسٹیبل شہید

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی)بھاگ میں پولیس تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل کراچی کے ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں پولیس تھانے پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل محمد عظیم کھوسہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں دوران انتقال شہید ہوگیا جس کی ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے پور صحبت لائی جائے گی جہاں شہیدکوسپردخاک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھاگ ناڑی میں دہشتگردوں کے حملے میں ایسایچ او لطف علی کھوسہ شہید جبکہ محمدعظیم زخمی ہوگیا تھا دونوں آپس میں چچا اور بھتیجا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں