کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے نے جیوانی میں کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 9 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 6کا تعلق منڈی بہاؤ الدین، 2کا گوجرانوالہ اورایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

