ڈیرہ مراد جمالی،نیشنل ہائی وے پولیس آفس پر دستی بم حملے،ایک شخص زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی نیشنل ہائی وے پولیس آفس پر نا معلوم مسلح افراد کا ہینڈ گرینڈ بم سے حملہ ایک شخص زخمی جبکہ دفتر کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا و پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود مین بازار میں نیشنل ہائی وے پولیس کے دفتر پر نا معلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرینڈ بم سے حملہ کر دیا بم زوردار۔دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ساتھ سروس اسٹیشن پر کام کرنے والا محمد رمضان زخمی ہو گیا جبکہ پولیس دفتر کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں