ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کی حدود ہائی سکول پل پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ظفراللہ ولد محمد گل قوم مگسی کو قتل کر دیا گیا واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی شاخسانہ ہے ورثاء کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں۔

