لورالائی(میاں محمد عامر بشیر آرائیں) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر کی ہدایت پر پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔یہ کارروائیاں ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، سی آئی اے انچارج انسپکٹر ہمایوں ناصر، ایس ایچ او سٹی تھانہ شہید محمد اشرف ترین محمد انور جلالزئی اور ایڈیشنل ایس ایچ او محمد خان باتوزئی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئیں۔ قتل کیس مقدمہ نمبر 144/025 بجرم 302 میں مطلوب اشتہاری ملزم اسماعیل ولد صمد خان قوم کھیتران ساکن بارکھان کو گرفتار کرلیا۔ اقدامِ قتل مقدمہ نمبر 217/025 بجرم 324،34 میں مطلوب ملزم شیر علی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہوا، جس پر بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ایکسڈنٹ قتل مقدمہ نمبر 289/025 بجرم 279،320 میں مطلوب ملزم رحمت اللہ ولد محمد قوم حمزازئی ساکن لورالائی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پروبکس گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ سی آئی اے لورالائی کی کارروائیاںسی آئی اے انچارج انسپکٹر ہمایوں ناصر، اے ایس آئی گلا نور اور ٹیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران:محمد غزالی ولد خان محمد قوم دمڑ ساکن سنجاوی کو گرفتار کرکے ایک پسٹل اور MP5 گن برآمد کی۔دوسری کارروائی میں عبداللہ ولد زرداد خان قوم کاکڑ ساکن زیارت اور بہادر خان ولد اختر محمد قوم ترین ساکن زیارت سے دو پسٹل برآمد کیے گئے۔
تینوں ملزمان کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے۔تیسری کارروائی میں مقدمہ نمبر 291/025 کے تحت ثناءاللہ ولد امیر ساکن میختر کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام چرس اور پروبکس گاڑی برآمد کرلی ۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے

