خضدار(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں براہوئی آدب کے نامور مصنف ادیب وشاعرمحمد اسحاق سوز کے وفات پرسخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قراردیاہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا نامور ادیب اسحاق سوز براہوئی اپنی پوری زندگی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی فلاح وبہبود اور مادری ودیگرزبان میں علمی شعوری ترقی وخوشحالی اورمرحوم کی آدب کیلئے مخلصانہ کوششوں اور براہوئی ادبی میدان میں علم کی شمع کو روشناس کرانے کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مرحوم ایک ایسے غیر متنازعہ معتبر اوراعلی نامور مصنف ادیب اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا مرحوم بلوچستان میں گوشہ کنار علم وادب کے ترویج واشاعت کیلئے جس قدر خدمات سرانجام دی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ مرحوم اسحاق سوزبرجستہ قدآور علم ادب دوست بااصول حق گوملنسار اوربااخلاق علم دوست نامورادیب تھے۔مرحوم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ہمیشہ قوموں کے درمیان اتحادواتفاق بھائی چارگی امن آشتی کو فروغ دینے کیلئے قربت پیداکرنے کی داعی تھے۔ انکے انتقال کا سن کرانتہائی دکھ اور سخت افسوس ہواہے ۔ اسحاق سوزکے وفات سے بلوچستان کی دھرتی ایک عظیم مفکرعلم دوست اور ہمدرد انسان سے محروم ہوگئے مرحوم مثبت کاموں میں صف اول کا رول اداکرنے اور علم ادب دوست شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔مرحوم کی علمی ادبی جدوجہد اور مادری زبان کیلئے گران قدرخدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہےمرحوم کی ترقی پسندانہ سوچ وفکر خیالات افکاراورعلم ادب کی پرچار اور لوگوں کو عملی شعوری زہنت کی طرف راغب کرنے اورایک متعبر رہنماکی حیثیت سے کرداررہاہے مرحوم کی رحلت علم ادب کے روشنی کی ایک سنہرے باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگئی ہے مرحوم کے وفات سے صوبہ ایک بڑے قدآور عظیم ہستی سے محروم ہوگئی ہے۔مرحوم کی ادبی علمی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی۔مرحوم کے وفات سے پیدا ہونے والے خلاء مدتوں تک پر نہیں ہونگے۔ جسکی بھرپائی صدیوں تک ممکن نہیں ہوگی میراسراراللہ خان زہری نے آخرمیں مرحوم اسحاق سوز کے فرزندوں ودیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے انہوں نے اللہ تعالی سے دعاکی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاءکرے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائیں۔امین

