کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشین بس اسٹاپ کا اچانک دورہ کیا اور علاقے میں صفائی، ٹریفک کے مسائل اور تجاوزات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں میونسپل سروسز کو بہتر بنایا جائے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے تاکہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔

