کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور قاتلوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کے ہاں بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے پوتے کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

