ڈیرہ اللہ یار،بختیارآباد ٹریفک کے دو حادثات،خاتون،کمسن بچیاں جا ں حق،10افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ اللہ یار اور بختیارآباد ٹریفک کے دو حادثات ایک خاتون اور کمسن بچیاں جا ں حق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق لیویز تھانہ بختیاراباد کی حدود مین قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے جیکب اباد جانے والی ویگن تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پر لیویز فورس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بختیارآباد منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈیرہ اللہ یار کے قریب جیکب اباد کے درمیانی علاقے جمالی بائی پاس کے مقام پر کار سیم شاخ مین گرنے سے ایک خاتون اور کمسن بچی جا ں حق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں اور مرنے والوں کو جیکب آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کے بارے میں مذید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں