چھتر (این این آئی)معروف قبائلی و سماجی رہنما میر جعفر کریم بھنگر نے پولیس اہلکار محمد عظیم کھوسہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید محمد عظیم کھوسہ نے اپنی جان دے کر وطن کے امن و امان کی حفاظت کی ان کی قربانی اس بات کی علامت ہے کہ بلوچستان کے بیٹے وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر ہمیشہ ناز کرتی ہے۔ شہید محمد عظیم کھوسہ نے جو مثال قائم کی ہے، وہ آنے والی نسلوں کے لیے جرات، وفاداری اور ایثار کا پیغام ہے میر جعفر کریم بھنگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ایک پولیس اہلکار کا شہید ہونا صرف ادارے کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا نقصان ہے۔ محمد عظیم کھوسہ جیسے فرض شناس جوانوں کی بدولت آج ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ شہید کے خاندان کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا جائے، مالی امداد اور بچوں کے مستقبل کے لیے خصوصی اسکالرشپ دیے جائیں میر جعفر کریم بھنگر نے کہا اللہ تعالیٰ شہید محمد عظیم کھوسہ کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور ہمت عطا کرے۔ قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے یہ دھرتی اپنے بہادر بیٹوں کے خون سے ہی سرخرو ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

