دالبندین (این این آئی)چاغی آٹا ڈیلر کی دکان پر چوری، متعدد آٹے کے تھیلے غائب،تفصیلات کے مطابق چاغی مین بازار میں گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے آٹا ڈیلر حاجی عبدالشکور مزاری کی دکان کا صفایا کردیا۔ ذرائع کے مطابق چور دکان سے کئی آٹے کے تھیلے اٹھا کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے وقت چوکیدار بھی موقع سے غائب تھا، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

