ماشکیل دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کیساتھ موبائل، وائی فائی انٹرنیٹ سروس سے بھی محروم

ماشکیل(این این آئی)ماشکیل جہاں دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کے ساتھ موبائل اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس سے بھی محروم گزشتہ ایک مہینے سے زائد عرصے میں پورے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اسی ہزار آبادی پر مشتمل سب ڈویژن ماشکیل میں موبائل اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہیں جسکی وجہ سے تاجر برادری طلباء اور عام طبقے کے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہے اس جدید دور میں جہاں دنیا آسمان تک پہنچ گئی ہے اور ہمیں ابھی تک اپنے بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے گزشتہ ایک مہینے سے موبائل انٹرنیٹ سروس کی آنکھ مچلولی جاری ہیں دوسری طرف وائی فائی انٹرنیٹ بھی بہت سلو ہے لوگوں کے پاس اور کوئی متبادل سروس نہیں جس سے لوگ اپنے چھوٹے کاروبار کے لئے استعمال کریں پورے علاقے میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی برابر ہے اسی ہزار آبادی کے لئے مواصلاتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے نہ پختہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہے اور نہ بہتر انٹرنیٹ سروس دی گئی ہے آج کے اس دور جدید میں بھی ماشکیل کے لوگ سو سال پہلے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماشکیل میں موبائل اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس کو جلد بہتر کیا جائے تاکہ عوام مواصلاتی رابطے جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں