کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کی جامعات میں طلباء کے داخلوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر بلوچستان نے صوبے کے کالجز میں بی ایس پروگرام کو دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری تک محدود کرنے کی سفارش کردی۔گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ڈگری کالجز میں بی ایس پروگرام کے آغاز کے بعد صوبے کی 11جامعات میں داخلوں میں شدید کمی آئی ہے جس سے جامعات علمی اور مالی طور پر متاثر ہورہی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز نہ صرف کم فیس لے رہے ہیں بلکہ ان کے پاس بی ایس ڈگری پروگرام کی تدریس سے متعلق ماہر استاتذہ کی بھی موجودگی نہیں ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواء میں بھی بی ایس پروگرام کو ترک کر کے کالجز میں صرف ایسوسی ایٹ ڈگری فراہم کی جارہی ہے لہذا گورنر بلوچستان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کے ڈگری کالجز میں بی ایس پروگرام کے بجائے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام تک محدود کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

