کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کردئیے گئے۔ ہفتہ کو آئی جی پولیس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کیپٹن(ر) محمد بلوچ کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ، کیپٹن(ر) آصف خان کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ، زاہد حسین شاہ کو ایس پی قلات، محمد انور بادینی کو ایس پی دکی، عبدالحلیم اچکزئی کو ایس و سینئر انسٹرکٹر اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول، سید عبدالصبور کو ایس پی پشین، اختر محمد اچکزئی کو ایس پی سوراب، علی رضا کو ایس پی انوسٹی گیشن سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ، محمد معروف عثمان کو ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی بلوچستان، اسردار احمد عمرانی کو اے آئی جی جینڈر، زبیراحمد درانی کو ڈی ایس پی کرائم برانچ جبکہ رحمت اللہ،خرم مہیسر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں