دالبندین(این این آئی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمن ساکی زئی نے آج گردی جنگل مہاجر ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن، واپسی کے عمل اور فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران دونوں افسران نے کیمپ میں موجود افغان مہاجرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ افغان مہاجرین نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ چاغی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپسی کے سفر میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں، بلکہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہترین سہولیات کے ساتھ رخصت کیا جارہا ہے، جس پر وہ انتظامیہ کے مشکور ہیں۔اس موقع پر تحصیلدار دالبندین عبدالطیف بھی ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

