تمپ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ(این این آئی)تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالرحمن ولد طارق نور کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں