گوادر(این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی ٹیم نے پسنی شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں اور دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مانیٹرنگ کے دوران ٹیم نے سرکاری نرخ ناموں کی تعمیل، اشیائے خوردونوش کی معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر زائد المیعاد اور مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض دکانوں پر معمولی جرمانے بھی عائد کیے گئے۔پرائس کنٹرول کمیٹی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اشیاء سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فراہم کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور غیر معیاری و مہنگی اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات منصفانہ نرخوں پر دستیاب رہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

