لورالائی(این این آئی) ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر کے احکامات پر منشیات کی کاشت کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔آج کلی بیرگون لغی میں ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی سربراہی میں ایس ایچ او صادق شہید صدر لورالائی محمد اکرم حمزازئی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تاریاک کی کاشت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران برمہ گرا دی گئی جبکہ شمسی شیشے بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر نے اس موقع پر کہا کہ منشیات ایک معاشرتی ناسور ہے، اس کی روک تھام کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی تمام زمینداروں اور منشیات کی فصل کاشت کرنے والوں کو میٹنگ میں واضح ہدایات دی جا چکی ہیں کہ ایسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہیں۔

