کوئٹہ ( رپورٹر)کوئٹہ کے جناح ٹاؤن میں واقع مرکزی جامع مسجد میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ سے ان کے چھوٹے بھائی شہید ولید بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔میر شعیب نوشیروانی نے میر رحمت صالح بلوچ سے تعزیت کی اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی۔

