کوئٹہ(رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب محمد کریمی تودشکی آج کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن کی مرکزی جامع مسجد تشریف لے گئے، جہاں انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی مرحوم ولید صالح بلوچ کی شہادت پر فاتحہ خوانی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی اور سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں
قونصل جنرل نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و حوصلے کے لیے دعا کی۔

