نیشنل پارٹی کی کلثوم نیاز بلوچ اور نیاز بلوچ کا لیبر کالونی پی بی 43 کا دورہ

کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ اور رکن مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ نے لیبر کالونی پی بی 43 کا دورہ کیا اور وہاں کے علاقہ مکینوں و پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقامی مسائل سے آگاہ کیا گیا اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع نیشنل پارٹی کے رہنما سلمہ قریشی ، فاروق خلجی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں