گوادر (رپورٹر) سابق ضلعی ناظم گوادر اور نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما بابو گلاب نے ممتاز تعلیم دان اور سابق ڈی ای او احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ احمد خان مرحوم نہ صرف ایک قابل افسر تھے بلکہ علم و تربیت کے سچے شمع بردار اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ایک روشن مثال تھے۔ انہوں نے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
بابو گلاب نے کہا کہ احمد خان کی رحلت سے تعلیمی دنیا ایک محبِ علم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے اور ان کا خلا آسانی سے پورا نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و ہمت عطا کرے۔ آمین۔

