نیشنل پارٹی ضلع حب کا اجلاس، جمہوری جدوجہد اور عوامی حقِ حاکمیت کے عزم کا اظہار

حب(رپورٹر)نیشنل پارٹی پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور پاکستان میں عوام کی حق حاکمیت کے حصول کے اور استحصال سے پاک معاشرے کا قیام چاھتی ھےان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی ضلع حب کے ضلعی صدر عبد الغنی رند جنرل سیکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد امین رونجہ سیکریٹری اطلاعات حافظ رسول بخش بلوچ سابق صوبائی نائب صدر خورشید علی رند عبداللہ آسکانی ودیگر نے نیشنل پارٹی ضلع حب کے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس وقت سیاست کو انتہائی مشکل بنادیا گیا ھے سیاسی کارکنان کے لئیے زبان بندی لوگوں کو آئینی حقوق سے محروم کرنے کی وجہ سے ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ھوگئی ھے بدامنی کی صورتحال پریشان کن ھے ان مشکل حالات میں نیشنل پارٹی کی دانشمندانہ سیاسی پالیسی اور حکمت عملی سے سیاسی کارکنوں میں ایک امید پیدا ھوگئی ھے انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار پر پابندی اور ملکی سیاسی صورتحال ایک بھنور میں پھنس چکی ھے ان حالات میں تمام محب وطن جمہوری قوتوں کو ملکر ملک کو اس غیر یقینی سیاسی صورتحال سے نکالنے کے لئیے ایک جامع پالیسی مرتب کرنی ھوگی تاکہ ملک کو ایک فلاحی جمہوری ریاست کی طرف گامزن کیا جاسکے اجلاس میں 16نومبر کو تین اضلاع لسبیلہ حب آواران کے مشترکہ ورکر کنونشن بمقام حب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور ورکرز کی بھرپور شرکت کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس سے نیشنل پارٹی حب تحصیل کے صدر عابد ملا زئی تحصیل وندر کے صدر عطاء اللہ شاھوانی نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں ضلعی نائب صدر روشن علی جتوئی ارباب علی مگسی بشیر جمالی اسد غنی رند عزیز رند،سردارعبداللہ آسکانی، واحد بخش بلوچ عباس رند خیر محمد رند صوفی محمد مٹھل جان محمد پلال ، غلام رسول بلوچ،عباس غنی رند، و دیگر نے سیاسی مباحثے میں حصہ لیا اور مشاورت و رائے دی صدارت کے فرائض ضلعی صدر عبد الغنی رند نے سر انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی سابق صوبائی نائب صدر خورشید علی رند تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں