جعفر آباد (رپورٹر)نیشنل پارٹی نصیرآباد سبی ریجن کا ریجنل ورکرزکنونشن میونسپل کارپوریشن ہال ڈیرہ اللہ یار میں صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ کے صدارت میں منعقد ہوا۔ مہمان خاص مرکزی سیکریٹری جنرل کبیر احمد محمد شہی تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز پاک کتاب کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت مولوی عبدالوہاب بلوچ نے حاصل کی۔ افتتاحی کلمات ضلعی صدر جعفرآباد عبدالحکیم بلوچ ادا کیے۔ اس کے بعد مرکزی رہنماء راحب بلیدی ایڈووکیٹ ، یار محمد بنگلزئی ، رستم خان کھوسہ ، نواز بلیدی ، دولت دیناری ، امان اللہ خلجی ، جاگن خان مغیری ، راوت خان بلوچ ، ممتاز علی برڑو اور بی ایس او کے صوبائی نائب صدر کامریڈ گہنور بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس کے بعد استاد سکندر مگسی ، ملک ریاض بلوچ ، نوید اکبر بلوچ ، ڈاکٹر خالق داد چھلگری ، استاد قاسم کھوسہ ، کامریڈ ایوب مستوئی ، فرزند دشتی ، نواز بلیدی، خدا رحیم ، پیر جان بہرانی، عرض محمد عمرانی ، مختیار بلوچ ، دلدار پندرانی ، سلطان بلوچ اور مومن جمالی نے تنظیمی معاملات ، ورکرز کے مسائل پہ بات کی اور قائدین کے سامنے سوالات رکھے۔
اس کے بعد ریجنل سیکریٹری عبدالرسول بلوچ ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری برائے بلوچستان میران بلوچ ، مرکزی خواتین سیکریٹری میڈم یاسمین لہڑی ، مرکزی کمیٹی ممبر محراب بلوچ ، صوبائی سیکریٹری جنرل چنگیز حئی بلوچ اور مرکزی نائب صدر شاوس حاصل بزنجو نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل کبیر احمد محمد شہی نے کارکنوں کے سوالات کے جوابات دیے اور خطاب کیا۔
نظامت کے فرائض نیشنل پارٹی صحبت پور کے سیکریٹری جنرل کامریڈ رحمت بلوچ نے انجام دیے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نہ ساحل و سائل پہ سمجھوتہ کریگی نہ ہی قومی جمہوری سیاست سے دستبردار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں نے بلوچستان پر مصنوعی قیادت مسلط کرکے بلوچستان میں لاقانونیت کی انتہا کردی آج عملی طورپر بلوچستان میں کوئی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی کیونکہ غیر جمہوری قوتوں کے پاس مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں بھرپور انداز سے تنظیم کاری کررہی ہے اور سیاسی نظریاتی شعوری بنیادوں پر عوام کی صف بندی کررہی ہے ، انہوں نے نصیرآباد میں لوگوں کو ان کے آباواجداد کے زمینوں سے بے دخل کرنے کے سازشوں کی مذمت کی مقررین نے واضع کیا کہ سبی اور نصیرآباد کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں عوام غربت جہالت اور بیماریوں کی نذر ہورہے ہیں بدامنی عام ہوگئی ہے لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں ، مقررین نے پارٹی رہنما غلام نبی مٹھل ، قلندر مگسی ، اکبر بلوچ سمیت ان تمام پارٹی رہنماؤں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آخری سانس تک نیشنل پارٹی کو منظم کرکے عوام کی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کی۔

