کوئٹہ(رپورٹر) سردار محمد عظیم جان محمدشہی نے رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ سے ان کے بھائی ولید صالح بلوچ کی شہادت پر تعزیت و فاتحہ کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔ ملاقات کے دوران غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سردار عظیم جان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ میر رحمت صالح بلوچ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

