کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ سے ان کے چھوٹے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کی وفات پر سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور تعزیت کی۔
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ میر خالد لانگو نے کہا کہ شہید ولید صالح بلوچ کی جدائی نہ صرف خاندان بلکہ پوری سیاسی برادری کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

