وفاقی وزیر احسن اقبال نے لیسر کلاں میں نئے،جدید ون ونڈو نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا

نارووال(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے لیسر کلاں میں نئے،جدید ون ونڈو نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نادرا کے ویژن کے مطابق پنجاب کی400سے زائدیونین کونسلوں میں نادرا خدمات کی تیز تر فراہمی کے وعدہ کی تکمیل کے سلسلہ میں یونین کونسل لیسر کلاں میں نئے،جدید ون ونڈو نادرا کانٹر کا افتتاح وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور ڈی جی نادرا لاہور ریجن محترمہ فضہ شاہد نے کیا۔ اس موقع پر دیگر نادرا اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے حکام کے علاوہ وسماجی رہنما بھی موجود تھے۔نئے ون ونڈو نادراکانٹر کی بدولت اب ضلع نارووال کے نواحی گاؤں لیسر کلاں کے ہزاروں مرد وخواتین شہریوں کو پیدائش، وفات، نکاح، طلاق سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کے قریب ایک ہی چھت تلے سوموار تا جمعہ، ہفتے میں 5روز صبح 8:30 سے شام4:30بجے تک سہولت اور آسانی کیساتھ شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات کے اجرا و تجدید کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں