نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید کو خراج ِتحسین

کوئٹہ(رپورٹ، ممتازرحیم نیشنل پارٹی آسیاآباد) نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ضلعی صدر یونس جاوید ایک ایسے باصلاحیت، محنتی اور مخلص رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی انتھک جدوجہد، عزمِ صمیم اور سیاسی بصیرت سے نیشنل پارٹی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کے دورِ صدارت میں نیشنل پارٹی کا پیغام گلی گلی اور گھر گھر پہنچ چکا ہے، اور عوام میں پارٹی کی پذیرائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

یونس جاوید نے نیشنل پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا۔ انہوں نے ہر تحصیل، ہر یونٹ اور ہر کارکن کے ساتھ براہِ راست رابطہ رکھ کر ایک ایسی سیاسی فضا قائم کی جس میں ہر فرد کو اپنی اہمیت اور ذمہ داری کا احساس ہوا۔ ان کی قیادت میں نیشنل پارٹی کیچ میں نہ صرف فعال بلکہ سب سے مؤثر سیاسی قوت کے طور پر اُبھری ہے۔ آج یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ نیشنل پارٹی کے مقابلے میں کوئی دوسری جماعت میدان میں باقی نہیں رہی۔

یونس جاوید ایک ایسے قائد ہیں جو کارکنوں کو پارٹی کا سرمایہ سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں