بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے حب بار کے موجودہ صدر ایڈوکیٹ اقبال جاموٹ صاحب اور سابق صدر شاذیب بلوچ صاحب کے نام کو 4th شیڈول میں شامل کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ یہ عمل نہ صرف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے بلکہ وکلاء برادری کے اتحاد، شفافیت، اور تنظیمی اصولوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس غیر قانونی شمولیت کو ختم کیا جائے۔واقعے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تفتیش کی جائے۔ اس عمل میں ملوث تمام ذمہ داران اور شامل افراد کے خلاف سخت تادیبی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی جرات نہ ہو۔ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ وکلاء برادری کی عزت، شفافیت، اور تنظیمی نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
پریس سیکرٹری
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن
عبد القادر کاکڑ ایڈوکیٹ

