ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے اور ٹریفک حادثے میں میں قبائلی رہنما کے بھتیجے سمیت 3افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانہ کی حدود لنجو صفاری میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی شخصیت وڈیرہ نورعلی چاکرانی بگٹی کا بھتیجا جمشیر چاکرانی بگٹی زخمی ہو گیا۔پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور مزیدکارروائی شروع کردی جبکہ ڈیرہ بگٹی اور سوئی روڈ پر مزدہ ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرسوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

