کیچ،ایف آئی اے کی کارروائی

کوئٹہ(این این آئی) کیچ کے علاقے میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پرایران جانے کی کوشش کرنے والے 29افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کیچ کے علاقے میں غیرقانونی کارتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 29 افغان شہریوں کو 2 ڈرائیور سمیت گرفتار کرلیا حراست میں لئے گئے افغان شہریوں میں 12 مرد، 4 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں حراست میں لئے گئے افراد غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ افراد نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھاگرفتار ڈرائیورز اور دیگر افراد کو مزید تفتیش کے لئے کمپوزٹ سرکل گوادر منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں