کوئٹہ(این این آئی) وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حسینہ بی بی کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کروا کر بقایاجات کی مد میں 4473 روپے کا چیک دلوا دیا گیا۔درخواست گزار حسینہ بی بی نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ماہانہ بینوولنٹ فنڈ وصول کرتی رہی ہے۔لیکن بغیر کسی وجہ کے انکا بینوولنٹ فنڈ کی فراہمی روک دی گئی۔اس سلسلے میں وہ متعدد بار متعلقہ محکمے کو ماہانہ بینوولنٹ فنڈ کی بحالی کے لیے درخواست دے چکے ہیں لیکن ان کی درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔لہذا، انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی ادائیگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی مد میں 4473 روپے کی ادائیگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

