صحبت پور (رپورٹر) پی ڈی کشمور روڈ ظفر علی کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی حکومت کی دلچسپی اور خواہش ہے کشمور روڈ کی تکمیل جلد سے جلد اپنے انجام کو پہنچے تاکہ عوام کو اور ٹرانسپورٹرز کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات میسر ہو فاصلے کم سے کم ہو
کشمور روڈ کی تعمیر ایک تاریخی منصوبہ ہے جو بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے درمیان تجارتی اور معاشی روابط کا نیا دور ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تکمیل سے بلوچستان کو خاص طور پر فائدہ پہنچے گا اور صوبوں کے درمیان تجارت کے فروغ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
یہ بات انہوں نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد حسین گولہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر علی کھوسہ نے کہا کہ کشمور روڈ تینوں صوبوں کے درمیان مرکزی شاہراہ کا کردار ادا کرے گی جس سے مال و آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور کاروباری طبقہ خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔روڈ کے معیار اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل قابلِ تحسین کامیابی ہے، جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ پورے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ترقیاتی منصوبے ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے کاروباری سرگرمیاں میں اضافہ ہوگا

