“لسبیلہ میں لس یوتھ فیسٹیول کی شاندار کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد”

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) لس یوتھ فیسٹیول کی شاندار کامیابی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت لس یوتھ فیسٹیول کی کامیابی کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اطہر قریشی نے حاصل کی۔تقریب میں بلدیاتی نمائندوں، این جی اوز، رضاکاروں، پولیس اور صحافیوں کو شاندار خدمات پر اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ، چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ۔ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی، لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ کے انچارج محمد رمضان جاموٹ سینئر صحافی محمد عمر لاسی این آر ایس پی کے جانگیر بلوچ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کو ایک کامیاب، پُرامن اور ثقافتی ہم آہنگی کی مثال قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ “لس یوتھ فیسٹیول نے ثابت کیا کہ لسبیلہ ایک پُرامن اور ثقافت دوست ضلع ہے، جہاں کے لوگ امن، بھائی چارے اور ترقی چاہتے ہیں۔”تقریب میں علاقائی معززین، سرکاری افسران، مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندے، اور مختلف ای جی اوز کے نمائندے موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں