کوئٹہ ، تمام اضلاع مرکزی کمیٹی و صوبائی ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں اپنے اپنے اضلاع میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق تیاری کریں دی گئی شیڈول حتمی ہے ، اسلم بلوچ

کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ نے مستونگ ، قلات ، خضدار ، تربت ، گوادر اور حب چوکی کے دوستوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں شیڈول کے مطابق پروگرامز کی بھرپور تیاری کریں ، 8 نومبر دس بجے مستونگ میں ورکرز کانفرنس ہوگا اسی روز تین بجے قلات میں ورکرز کانفرنس ہوگی ، 9 نومبر کو خضدار میں پارٹی کے ضلع کونسل کا اجلاس ہوگا ، 12 نومبر صبح دس بجے تربت میں ورکرز کانفرنس اور اسی روز شام کو پارٹی کے صف اول کے رہنما ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے حوالے سے جلسہ منعقد ہوگا ، 14 نومبر صبح گیارہ بجے گوادر میں ورکرز کانفرنس ہوگی اور 16 نومبر کو صبح گیارہ بجے حب چوکی میں حب ، بیلہ، آواران کا ورکرز کنونشن ہوگا تمام دوست شیڈول کے مطابق اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی پروگرامز کی کامیابی کے لیئے بھرپور تیاری کریں یہ شیڈول حتمی ہے جس میں کوئی بھی ضلع ردوبدل نہیں کرسکتا ۔ان پروگرامز میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی و صوبائی ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے
اسلم بلوچ
صوبائی صدر
نیشنل پارٹی بلوچستان

اپنا تبصرہ بھیجیں