کراچی (این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح بن ناصر الجاسر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔وزیر مملکت کی انجینئر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستان میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی اور کہا کہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (ایس اڈی ایم اے)سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ایم۔6، 10 اور 13 اور ایم این جے سی منصوبے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں،مانسہرہ، ناران، جھال کنڈشاہراہ کا منصوبہ سیاحتی اعتبار سے ایک منافع بخش منصوبہ ہے۔ عبدالعلیم خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔دوسری جانب سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے عبدالعلیم خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے انتخابات میں پاکستان سے حمایت کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ مراد جمالی،زہریلی چائے پینے سے ایک شخص ہلاک،دوسراتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
- میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، شہریوں کے لیے شکایات سیل قائم
- جے یو آئی شہریوں کے بنیادی حقوق،مسائل کے حل کیلئے آئینی جمہوری،پْرامن جدوجہد جاری رکھے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
- محکمہ فشریز نے غیر قانونی اور ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں
- قبائلی رہنما میر نوریز خان عمرانی ومحافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت 6افراد کے خلاف درج
- پاکستان اور فلپائن کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- میر محمد صاد ق عمرانی سے پیپلز پارٹی صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ کی ملاقات
- سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا
- پیپلزپارٹی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ

