تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شےمرید والد محمد اعلیٰ کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، وحدت بلوچستان کے میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، حاجی یاسین، تحصیل آبسر کے جنرل سیکریٹری واحد بوھیر، سابق تحصیل آپسر صدر محمد اقبال بلوچ، جمال بلوچ، اقبال بلوچ، سیف اللہ اور گلزار کریم بھی موجود تھے۔

