ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ضلع اوستہ باغ ہیڈ سے مسلح افراد نے پک اپ ڈاٹنس جبکہ چھتر سے ایک شخص سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون نقدی چھین لی گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانے کی حدود شہنشاہ کے ایریا میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص صادق سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ضلع اوستہ محمد پولیس تھانہ باغ ہیڈ کے علاقے سے مسلح افراد نے عید محمد سولنگی اور اعظم سولنگی سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے فرار ہوتے ہوے مسلح افراد نے انکے ہاتھ اور پاوں رسیوں سے باندھ کر پھنک دیا واقع کی اطلاع پر پولیس کی کاروائی دونوں کو رسیوں سے ازاد کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

