لسبیلہ میں کے الیکٹرک کی من مانیاں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) کے الیکٹرک کی من مانیاں اور بادشاہت جاری، شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے، جس سے عوام شدید اذیت کا شکار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ منیجر کے تعیناتی کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی ہے، جنہوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ جب چاہیں بجلی بند، جب چاہیں بحال—کے الیکٹرک کو کوئی روکنے والا نہیں۔اوتھل کے شہریوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی، میر زرین خان مگسی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی من مانیوں اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سابس لے سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں