سردار کوہیار خان ڈومکی سے نیشنل پارٹی کی کلثوم نیاز بلوچ کی ملاقات

کوئٹہ (رپورٹر) سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت سردار کوہیار خان ڈومکی سے نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں صنعتی ترقی، کاروباری مواقع کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں