پیپلز پارٹی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات میں قوت کیساتھ میدان میں اتر کر کامیابی حاصل کریگی،سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی اورانشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔ یہ بات بدھ کو وارث خان اچکزئی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرپیپلز یوتھ آرگنائیزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ اور پی پی پی رہنما یعقوب خان زیارتوال بھی موجود تھے۔سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہماری قیادت پارٹی کے وژن اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھارہی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاست کی ہے،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں عوامی حقوق کی منصفانہ اور جائز تقسیم کے لیے جدوجہد کی ہے،بلاول بھٹو زرداری اس ملک میں ترقی کی سب سے بڑی علامت بن چکے ہیں،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو قوم کی امنگوں کے حقیقی ترجمانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور انشاء اللہ کوئٹہ کے تمام ٹاؤن چیئرمین سے لیکر میئر کوئٹہ تک ہر نشست پر پیپلزپارٹی کے جیالے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں