پاک افغان سرحدی علاقے برابچہ پولیس نے 10ایکڑ رقبے پرکاشت پوست کی فصل تلف کردی

دالبندین(این این آئی)پاک افغان سرحدی علاقے برابچہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دس ایکڑ سے زائد پوست کی فصل تلف کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چاغی سے متصل پاک افغان سرحدی علاقے برابچہ میں ایس پی چاغی محمد شریف کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت پوست کی فصل کو گاڑی چلا کر تلف کیا، جبکہ کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،ایس پی چاغی محمد شریف کے مطابق ضلع بھر میں پوست کی کاشت پر سخت پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں فورس کو متحرک کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی پوست کاشت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کسی نے بھی پوست کاشت کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف فصل تلف کی جائے گی بلکہ متعلقہ زمیندار کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں